اوکاڑہ (شمعون نذیر، میڈیا رپورٹر)—کراٹے سنٹر آف ایکسی لینس اوکاڑہ کے ننھے کھلاڑیوں نے انسانیت اور ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ۔
سنٹر آف ایکسی لینس کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی مدد کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ننھے منے کھلاڑیوں نے اپنا جیب خرچ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پیش کر دیا ۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”شمعون نذیر“کی تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں سنٹر آف ایکسی لینس کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی مدد کے سلسلہ میں فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ کلب کے کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپنا حصہ ڈالا۔ اِس موقع پر ادارہ کے ننھے منے کھلاڑیوں نے اپنا جیب خرچ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پیش کردیا ۔
ننھے کھلاڑیوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشکل کی اِس گھڑی میں ہم اپنے بہن بھائیوں ،بزرگوں و خواتین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے بے شک ہمارا جیب خرچ کم ہے لیکن ہمارے حوصلے بڑے ہیں۔ پاکستا ن کا مستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہے اور اس مشکل وقت میں ہم سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔جبکہ کھلاڑیوں نے عوام الناس اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آگے آئیں ۔
اس موقع پر سنٹر آف ایکسی لینس کے ماسٹرز نعیم اختر اور وسیم طارق نے بتایا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے سلسلہ میں جس طرح سنٹر آف ایکسی لینس کے کھلاڑیوں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالا ہے اسی طرح معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ اور صاحب استطاعت لوگ آگے آئیں اور مشکل میں گھرے اپنے سیلاب زدگان بھائیوں کی مدد کریں ۔
#PAKasia #PAKasiaTV #BreakingNews #Flood #FloodInPakistan #PakistanFlood #FloorRelief #Fundraising #KarateCenterOfExcellence #Okara
https://pakasiatv.blogspot.com/2022/08/blog-post_72.html